16 ستمبر، 2018، 12:35 PM

امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کا نیا ٹیکس عائد

امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کا نیا ٹیکس عائد

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگانے کے لیے کام شروع کر دیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومت کو ہدایت دی ہے وہ چین سے آنے والی مصنوعات پر 200 ارب ڈالر کے نئے محصولات لگانے کے لیے کام شروع کر دیں۔ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر کسٹم ٹیکس لگانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیاجب دوسری جانب امریکہ کے وزیر خزانہ سٹیون منوچن چین کے ساتھ تجارتی تنازع حل کرنے کے لیے دوبارہ بات چیت کی کوشش کر رہے ہیں۔ کچھ رپورٹس میں بتایا گیا کہ محصولات سے متعلق خبروں کے نتیجے میں امریکی تجارت میں کمی سے چین کی سمندر پار تجارت متاثر ہوئی جس سے ڈالر کی شرح میں بہتری اور چین کی کرنسی یوآن کی قدر گر گئی۔ نئے محصولات لگانے کی تیاری کا کام اس کے ایک ہفتے بعد شروع ہوا جب صدر ٹرمپ نے امریکہ میں چین کی 200 ارب ڈالر کی درآمدات پر نئے محصولات لگانے کا عندیہ دیا تھا۔

News ID 1883997

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha